بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلااشتعال گولہ باری قابل مذمت ہے٬ راجہ خورشید احمد

کشمیرکابچہ بچہ پاکستانی فوج کابلامعاوضہ سپاہی ہے ٬ وطن کی حفاظت کرناجانتے ہیں٬بھارت کوباور کروانا چاہتے ہیںکشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا٬ رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:59

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے اوورسیز راہنما راجہ خورشید احمدخان نے بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پربلااشتعال گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکابچہ بچہ پاکستانی فوج کابلامعاوضہ سپاہی ہے ۔ وطن عزیز کی حفاظت کرناہم جانتے ہیںاور بھارت کوباور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔

کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایاتو دنیاکے نقشہ سے بھارت کومٹادیں گے۔کشمیریوں کی تحریک اب رکنے والی نہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کااب کشمیرسے نکلنالازم ہوچکاہے۔کشمیریوں کی آزادی کو اب دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ بھارتی ظلم وجبرحد سے بڑھ چکے ہیں اورظلم جب حد سے بڑھ جاتاہے تو ہمیشہ کے لیے مٹ جاتاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پاکستان کی بہادرمسلح افواج کامقابلہ کرنابھارتی فوج کے بس میں نہیں ہے۔ پوری کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انھوںنے کہاکہ مودی عالمی دہشت گرد ہے جودوملکوں میں ایٹمی جنگ کرواناچاہتاہے۔ ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ایک اشارے کے منتظرہیں کشمیری بھارت کوسبق سکھانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مودی سرکارکب تک کشمیری حریت راہنمائوں کوقید وبند رکھ سکے گی۔ظلم وجبرکے ہتھکنڈے بھارت کوتباہی وبربادی کی طرف لے جارہے ہیں۔ فوری طورپرنظربند کشمیری حریت راہنمائوں کورہاکرے اورحریت راہنمایاسین ملک کوفوری طورپررہا کرے اگران کی زندگی کوخطرہ لاحق ہواتو پھرکشمیریوں کو روکنامودی حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :