راولاکو ٹ کشمیر کے دانشور نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کی کامیابی کیلئے اقوام متحدہ کا جھنڈا لہرانے کی تجویز دیدی

اتوار 6 نومبر 2016 21:30

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) راولاکو ٹ کشمیر کے دانشور نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کی کامیابی کیلئے اقوام متحدہ کا جھنڈا لہرانے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

دانشور اور محقق اصغراکرم نے جو نیوٹن کا فارمولا غلط ثابت کرچکے ہیں نے تجویز سامنے لائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جب پاکستان کے جھنڈے لہراے جاتے ہیں تو دنیا اسے سازش قرار دیتی ہے دنیا کا کوئی ایک بھی ملک حتی کہ کوئی ایک مسلمان ملک بھی مسلئہ کشمیر پر کشمیریوں کی حمایت نہیں کر رہا ۔

اصغر اکرم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جھنڈا ساری دنیا کی نمایندگی کرتا ہے جب یہ مقبوضہ کشمیر میںپاکستانی جھنڈوں کی جگہ لہرایا جائے گا تو دنیا کشمیر پر توجہ دے گی پاکستان پر مداخلت کا الزام بھی نہیں رہے گا۔اور بھارت کر مجبور کیا جا سکے گا کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔