بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا ‘کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودرایت دینا ہو گا ‘بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوجیں فور اًواپس بلا ئے‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے

ْمسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 6 نومبر 2016 21:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا اسکو کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودرایت دینا ہو گا ۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں فور اًواپس بلا ئے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ‘مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے عالمی برادری اپنا موثر کردارادا کرئے آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی ہم ایک قوم ہیں ہمارا مذہب ٬ْ کلچر ایک ہے ہماری تحریک آزادی کشمیر حق پر مبنی ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں 19 سے زائد قراردادیں تسلیم ہو چکی ہیں ان قراردادوں پر کشمیری قوم عمل درآمدچاہتی ہے پاکستان ہمارا بہترین وکیل ہے جس طرح عالمی سطح پر پاکستان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیرلازم وملزوم ہیں پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ٬اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔

انھوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی حکومت نے پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی متفقہ قرارداد منظورکروائی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی دونہیں ایک ہیں۔ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کودہشت گردی کا سامناہے ۔ اس موقع پر حکومت٬ افواج پاکستان اور عوام کو بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا تب جاکر دشمن کی ان مذموم کارروائیوں سے ملک کو نکالاجاسکتاہے