نواز شریف پر یوسف رضا گیلانی سے زیادہ سنگین کیسز ہیں ، ہماری لیگل ٹیم کے پاس ان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بے شمار ثبوت موجود ہیں ، عدالت میں پیش کرینگے ، سپریم کورٹ کی کاروائی سے بہت مطمئن ہیں ،اس کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی، اس کیس کا فیصلہ بہت اچھا ہوگا، کے پی کی عوام31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے ظلم اور بربریت پر بہت غم و غصے کا شکار ہے،قطر کے خط پر تو ابھی بات ہی نہیں ہوئی ، اس خط کے بعد شکوک اور بڑھ گئے ، بہت چیزیں سامنے آئینگی
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت
جمعرات 17 نومبر 2016 22:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جج خود چاہ رہے ہیں کہ جلدی فیصلہ ہو۔بہت جدوجہد کے بعد ہم یہاں پہنچے ہیں۔آج پہلے سے زیادہ مطمئن ہوں۔میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔اس کیس کا فیصلہ بہت اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا تعلق ترک صدر سے ہر گز نہیں بلکہ وزیر اعظم کی کرپشن اورقوم کو گمراہ کرنے کے خلاف احتجاج کے طور پرہے کیونکہ وہ وزارت عظمی کے لیئے اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔
اس ضمن میں انہوں نے حکومتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام کا ہمارے عوام سے پیار آج کا نہیںبلکہ پاکستان بننے سے بھی پہلے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے ظلم اور بربریت پر بہت غم و غصے کا شکار ہے جو انہوں نے انکے ساتھ اور ان کی قیادت اور وزیر اعلی کے ساتھ کیا۔ نواز شریف کے بیانات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تینوں تقاریر میں مختلف باتیں ہیں۔ایک جج نے بھی کہا کہ انکے بیانات میں بہت تضادہے ۔ججز نے کہا کہ اگر وزیراعظم کی تقریروں میں جھوٹ ثابت ہوگیا تو اسکے نتائج برداشت کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مے فیئرکا معاملہ جدہ سے قطر پہنچ گیا۔قطر کے خط پر تو ابھی بات ہی نہیں ہوئی لیکن اس خط کے بعد شکوک اور بڑھ گئے ہیںاور اس خط پر بہت چیزیں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کے پاس نواز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بے شمار ثبوت موجود ہیں جو عدالتی کاروائی کے ساتھ پیش کیئے جائیں گے۔نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو پہلے کلیئر ہونے کو کہا تھا۔نواز شریف پر ان سے زیادہ سنگین کیسز ہیں۔وزراکے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شریف خاندان کا کیس ہے۔وزیر کیوں سپریم کورٹ میں وضاحتیں دے رہے ہیں۔وزرا کا یہ کام نہیں کہ کرپشن کا دفاع کریں۔سعد رفیق درباری بننے کے بجائے وزارت پر توجہ دیں۔انہیں جمہوریت کی سمجھ نہیں آرہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پانچ ماہ سے میں اپنے بیٹوں سے نہیں ملا اس لیئے کل تین دن کے لیئے لندن جارہا ہوں۔ (ع ع)مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.