بھارت نے جنگ مسلط کردی ہے پوری قوم متحد اور متفق ہوکر جہاد کرے ،رفعت عزیز

سیز فائر لائن پر شدید گولہ باری اور نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فوج کا حملہ قابل مذمت ، عالمی برادری نوٹس لے،ممبر قانون ساز اسمبلی

بدھ 23 نومبر 2016 17:23

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کردی ہے پوری قوم متحد اور متفق ہوکر جہاد کرے اور کشمیرکونریندر مودی کے قبضے سے آزادکروائے،سیز فائر لائن پر شدید گولہ باری اور نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فوج کا حملہ قابل مذمت اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے،ان خیالا رت کااظہار انھوںنے متاثرین سیز فائر لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ سدھار تا ریڈ اور سدھار تک کینٹ روڈ متاثرین اور فوج کی دفاعی لائن ہے اس پرکام کرنے کی فوری ضرور ت ہے،سیز فائر لائن کے قریب ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم اورجو قائم ہیں ان میں عملہ تعینات کیا جائے تاکہ زخمیوں کی فوری امداد کی جاسکے ،ممبر اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رضا کارانہ طورپر گوئی میں بچوں کی تعلیم کے لیے کام کریںگی اساتذاہ بھرپور تعاون کریں انھوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم بچوں کے تعلیمی سیشن کو بچانے کے لیے بھی حکمت عملی اپنائے،جماعت اسلامی اپنے امیر عبدالرشید ترابی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں،انھوںنے کہاکہ بھارت شکست خرد ہ ہوکر جنگ کی طرف آیاہے جنگ سے کشمیرآزاد ہوگا۔