لائن آف کنٹرول کے متاثرین کیلئے 6ارب کے منصوبہ کی منظوری کیلئے وفاق سے بات کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدرخان

شہداء کامعاوضہ3لاکھ سے بڑھاکر5لاکھ کردیاگیاہے ،آزادکشمیرپرعملاً بھارت نے جنگ مسلط کررکھی ہے ،70سال سے ایل اوسی کی عوام مشکلات کاسامنا کررہی ہے پاک فوج،ایل اوسی کے علاقوںکی عوام اورکشمیرکابچہ بچہ وطن عزیزکے ایک ایک انچ کادفاع کریگا ،اگربھارت کی بزدل افواج نے آزادکشمیرکی طرف بڑھنے کی کوشش کی توآزادکشمیرکوبھارت کاقبرستان بنادینگے ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا نکیال سیکٹر میں اجتماع سے خطاب

جمعرات 24 نومبر 2016 16:32

لائن آف کنٹرول کے متاثرین کیلئے 6ارب کے منصوبہ کی منظوری کیلئے وفاق ..
کوٹلی/نکیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) آزادجموںکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے 6ارب کے منصوبہ کی منظوری کے لیے وفاق سے بات کررہے ہیںتاکہ متاثرین کوان کے تحفظ کے لیے بینکرزبناکردیئے جاسکیںشہداء کامعاوضہ 3لاکھ سے بڑھاکر5لاکھ کردیاگیاہے 13انتخابی حلقے 650کلومیٹرلائن آف کنٹرول کی پٹی سے منسلک ہیںاوراس پٹی پربسنے والے شہریوںکی تعداد5لاکھ کے قریب ہے جن میںسے صرف 86ہزارباشندے نکیال سیکٹرکی ایل اوسی کی پٹی پربستے ہیںاس وقت آزادکشمیرکے لوگ کرب کی حالت سے گزررہے ہیںآزادکشمیرپرعملابھارت نے جنگ مسلط کررکھی ہے فتح پورتھکیالہ غازیوںمجاہدوںکی سرزمین ہے سردارفیروزخان،سردارنوازش علی خان سے لے کرغازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی،نشان حیدرنائیک سیف علی شہیداورآج تک قربانیوںکی ایک مسلسل داستان ہے 1947میںحیدری بٹالین نے دشمن کاڈٹ کرمقابلہ کیا70سال سے ایل اوسی کی عوام مشکلات کاسامناکررہی ہے آپ لوگوںکی استقامت ساری قوم کیلئے باعث افتخارہے آزادکشمیرحکومت پاکستان حکومت اورپاک فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہے آپ نے دلیری اورجرات کامظاہرہ کرناہے بھارت کایہ مقصدہے کہ ایل اوسی کے علاقوںسے سویلین آبادی کاانخلاء ہواورکشمیریوںکوبحیثیت فریق مسئلہ کشمیرسے فارغ کیاجائے اوربراہ راست پاکستان کے ساتھ ٹکرلگائی جائے مگرپاکستان اورکشمیرکے عوام ایسانہیںہونے دینگے ،بھارت نے ایل اوسی کے علاقوںپرجوظلم وستم ڈھارکھاہے ایساظلم جنگ عظیم دوئم میںجرمنی اوراتحادی فوجوںنے بھی نہیںکیاتھاگجرات اورکشمیریوںکاقاتل وقصاب مودی نام نہادجمہوری ملک کاعلمبردار پاکستان وکشمیرکے خلاف سازشیں کررہاہے مگراسے منہ کی کھاناپڑے گی آپ لوگوںنے بھاگنانہیںہے بھارت نے ایک نفسیاتی جنگ بھی شروع کررکھی ہے مگروہ ناکام ہوگا مقبوضہ کشمیرکے اندرایل اوسی کی پٹی اورورکنگ بائونڈری پربھی کشمیری شہیدہورہے ہیںاگرہمارے 12فوجی شہیدہوئے تو41لاشیں انڈین فوجیوںکی بھارت بھی اٹھاکرلے گیاہے فوج آپ کی حفاظت کے لیے موجودہے ہمارے پیغمبرنبی کریم ﷺ نے بھی جنگ خندق میںپیٹ پرپتھرباندھے غزوہ احدمیںدندان مبارک شہیدہوئے آپ نے اس سنت کوپوراکرناہے ایل اوسی کے علاقوںسے عورتوںاوربچوںکومحفوظ مقامات پرپہنچائیںمگرخودوہاں مورچہ زن رہیںانتظامیہ کوہدایات جاری کررکھی ہیںکہ وہ متاثرین کے بارے میںکسی بھی قسم کی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریںغفلت برتنے والوںکے خلاف سخت کاروائی ہوگی تمام محکمے پوری طرح چوکس رہیںمتاثرین کابھرپورخیال رکھاجائے گا،میراتمام ڈپٹی کمشنرزکے ساتھ رابطہ ہے کسی بھی شہادت پرمجھے فورا مطلع کیاجاتاہے میںراتوںکوجاگ کرایل اوسی کی صورت حال بارے انتظامیہ سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہاہوںپنڈی کے ہسپتالوںمیں زخمیوںکے علاج معالجہ بارے فوکل پرسن مقررکررکھاہے ایل او سی سے متعلقہ ہسپتالوںاورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوںمیںصحت کی بنیادی سہولیات اورایمبولینسزفراہم کرینگے تاکہ زخمیوںکابہترعلاج معالجہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے فتح پورتھکیالہ میںنکیال سیکٹر کے متاثرین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میںخواتین،بچوںاوربزرگوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی اجتماع سے سینروزیرچوہدری طارق فاروق،وزیرمال سردارفاروق سکندر، سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،اسسٹنٹ کمشنرذیشان نثارودیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری سلطان سکندرراجہ،ممبربورڈآف ریونیواحسان خالد کیانی،پی ایس اومسعودالرحمن،ممبراسمبلی رفعت عزیز،امیرجماعت اسلامی محمودالحسن چوہدری،مرکزی رہنمامسلم لیگ ن ظفرملک،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشیدقادری،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،چیئرمین اسلامی ڈیموکریٹک پارٹی اظہرعلی شاہ، صدرحلقہ پی ایم ایل این راجہ رزاق ایڈووکیٹ،صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان،خان توقیرخان،ساجدچوہدری،افضل ساحل،سائرس نثار،امجدہاشمی،نعیم کوکب،معظم سرفراز، سردارطاہرایڈووکیٹ،راجہ امیراللہ،شوکت بڑالوی،ڈویژنل صدرن لیگ یوتھ ونگ راجہ رضوان کے علاوہ دیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میںمزیدکہاکہ مسافرگاڑیوں،سکولز،مساجد،گھروں، درگاہوں،ہسپتالوں کونشانہ بنایاجارہاہے نیلم وادی میںمسافربس پرگولہ باری کے نتیجہ میںمتعددافرادشہیدہوئے گزشتہ چندہفتوںمیںلائن آف کنٹرول پربھارتی گولہ باری کے نتیجہ میںدرجنوںافرادشہید،سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں لائن آف کنٹرول کے علاقوںکی آبادی عملامحصورہوکررہ گئی ہے آزادکشمیرکے لوگ مصیبت سے گزررہے ہیں اس مصیبت کی گھڑی کااستقامت اورصبرسے مقابلہ کرناہوگابارودسے آزادی کے راستوںکوروکانہیںجاسکتابھارت بھی لائن آف کنٹرول کے اس پاراپنے فوجیوں کے لاشے اٹھاکرلے جارہاہے پاک فوج بھارت کی جارحیت کامنہ توڑجواب دے رہی ہے پاک فوج،ایل اوسی کے علاقوںکی عوام اورکشمیرکابچہ بچہ وطن عزیزکے ایک ایک انچ کادفاع کریگا اگربھارت کی بزدل افواج نے آزادکشمیرکی طرف بڑھنے کی کوشش کی توآزادکشمیرکوبھارت کاقبرستان بنادینگے ہمارے وزیراعظم نوازشریف اورہمارے سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے بھارت کی آنکھوںمیںآنکھیں ڈال کربات کی ہے بھارت کی سول وفوجی قیادت بزدل ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میںجرات وبہادری کے ساتھ مسئلہ کشمیرکواجاگرکیاپارلیمنٹرین کے وفود بیرون ممالک بھیجنے کاسلسلہ شروع ہوچکاہے پاکستان سیاسی سفارتی سطح پرکشمیرکازکواجاگرکررہاہے ہم پاکستان کی ساری سیاسی قیادت،پاک فوج،پاکستانی قوم کے مشکورہیں جنہوںنے ہمیشہ کشمیریوںکاساتھ دیاانہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اب جرات کامظاہرہ کرے اپنی قراردادوں پرعملدرآمدکروائے کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوائے عالمی برادری اپنی آنکھیںکھولے کشمیرکی بیٹی کشمیرکے بیٹے کالہوپکاررہاہے بھارت کہاں کادلیرملک ہے اس کی کیاجمہوریت پسندی ہے بھارت کی فوج ڈرپوک اوربزدل ہے معصوم بچوںکوگولیوں کانشانہ بنایاجارہاہے ایل او سی کے اس پاربھی بھارت کشمیریوںکاقتل عام کررہاہے ایل اوسی کے اس طرف آزادکشمیرمیںبھی قتل عام کررہاہے بھارت سی پیک منصوبہ کوناکام بناناچاہتاہے مگروہ اپنے عزائم میںناکام ہوگاپاکستان ایٹمی قوت ہے انہوںنے کہاکہ ایل اوسی کے علاقوںمیںبسنے والے غیورلوگ پاک فوج کادفاعی حصاراوربلاتنخواہ سپاہی ہیںمتاثرین ایل اوسی اپنے آپ کوتنہانہ سمجھیںساری قوم اورپاک فوج ان کیساتھ کھڑی ہے آزادی کیلئے لہوکے نذرانے دینے پڑتے ہیںسویلین اورپاک فوج کے شہداء کاخون رنگ لائیگاکشمیرکے پہاڑوںسے آزادی کاروشن سویراطلوع ہوکررہے گامقبوضہ کشمیرکے اندربھی بھارت نے گزشتہ ایک سوتیس دنوںسے کرفیونافذکررکھاہے حریت قیادت گرفتارہے نمازوںکے اجتماعات پرپابندی ہے مگربرہان الدین وانی کے لہونے وہاں آزادی کی تحریک کونیاحوصلہ اورعزم دیاہے انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ،یورپی یونین،برطانیہ اوراوآئی سی کے ممالک بھارت پردبائوڈالیںتاکہ وہ اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے اورکشمیریوںکوحق خودارادیت دے۔

سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ سرحدی پٹی کے لوگ بھارتی جارحیت کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیںحکومت متاثرین کی صورتحال بارے مکمل باخبرہے بھارت نے آزادکشمیرمیںاشتعال انگیزی پیدا کررہی ہے مگراسے منہ کی کھاناپڑے گی قربانیوںکے بعدمنزل ملتی ہے کریلوی خاندان نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہدکی اوراس علاقہ کوآزادکروایابزرگ سیاستدان سردارسکندرحیات خان صاحب سے بھی متاثرین کوسہولیات فراہم کیے جانے کے بارے میںرہنمائی حاصل کررہے ہیںمتاثرین کوتنہانہیںچھوڑیںگے نکیال ،نیلم ،سماہنی،چرہوئی،گوئی،تتہ پانی،سہڑہ وعباسپورسیکٹرزبراہ راست بھارتی افواج کی گولہ باری کی زدمیںہیںمگرسرحدی پٹی پربسنے والے غیورعوام کے حوصلے کوسلام پیش کرتاہوںحکومت کے سارے وسائل متاثرین کے لیے ہیںمتاثرین اپنے آپ کوتنہانہ سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :