
جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دیگر تمام قومی اداروں کی بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ اندرونی اور بیرونی خطرات کا جرات مندی سے مقابلہ کیا،اس سے ان کے احترام اور قومی اعتماد میں اضافہ ہوا،آرمی چیف نے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی سے چلنے کی روایت قائم کی،بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین نظم و ضبط پاک فوج کی شناخت ہے
صدر ممنون حسین کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے کی تقریب سے خطاب،ملاقات میں گفتگو صدرمملکت کی ون آن ون ملاقات میں آرمی چیف کو مدت ملازمت کی انتہائی کامیابی اور باوقار طریقے سے تکمیل پر مبارکباد ملک میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کے خاتمے کیلئے ان کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر حکمت عملی کی تعریف
جمعہ 25 نومبر 2016 22:01

(جاری ہے)
صدرمملکت نے آرمی چیف کو مدت ملازمت کی انتہائی کامیابی اور باوقار طریقے سے تکمیل پر مبارک باد دی۔
انہوں نے ملک میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر حکمت عملی کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے عرصہ قیادت میں پروفیشنل سولجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں اور اپنے دور میں ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی سے چلنے کی روایت قائم کی۔ بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین نظم و ضبط پاک فوج کی شناخت ہے اور جنرل راحیل شریف کے دور میں یہ شناخت مزید توانا ہوئی۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اندرونی اور بیرونی خطرات سے جن سے جرات مندی سے نمٹا گیا صدر مملکت نے اس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا قومی ترقی اور عام آدمی کی بہبود کے لیے ریاست کے تمام اداروں کا یکسو ہونا احسن اور ناگزیر ہے اور ریاست کے امور میں عام آدمی کی بہبود اہمیت حاصل کر جائے تو اجتماعیت میں خود بخود بہتری پیدا ہو جاتی ہے۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کے بہتر مستقبل ،صحت اور خاندان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ صدر ممنون حسین اور آرمی چیف کی ملاقات بھی ہوئی۔آرمی چیف نے رہنمائی اور تعاون پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شرکت کے لئے جب آرمی چیف ایوان صدر پہنچے تو صدر ممنون حسین نے خود کا خیر مقدم کیا اور ان سے مصافحہ کیا ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم ، مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ اور دیگربھی موجود تھے جنہوں نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.