ْ مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے انجینئر رشید کو احتجاجی کیمپ سے زبردستی گھر منتقل کر دیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت پولیس نے نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید کو سرینگر میں احتجاجی کیمپ سے زبردستی گھر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

انجینئر عبدالرشید نے ہندو پناہ گزینوں کو پشنتی سرٹیفکیٹس دینے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذموم اقدام کے خلاف گزشتہ روز سرینگر کے علاقے گپکار میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے باہر اپنے دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ 48گھنٹے کا احتجاجی کیمپ لگایا تھا ۔

انجینئر رشید کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی پویس کی ایک ٹیم ہفتے کے روز ساڑے گیارہ بجے کے قریب احتجاجی کیمپ میں پہنچی جس نے انجینئر رشیدکو گھسیٹ کر اپنی گاڑی میں بٹھایا جسکے بعد انہیںجواہر نگر کے علاقے میں قائم انکے سرکاری کوارٹر میں منتقل کیا گیا۔