وزیراعظم محمد نواز شریف صادق بھی ہیں اور امین بھی، ہمارے قائد نے کبھی جھوٹ نہیں بولا،عمران خان کا ٹولہ پاکستان کے لئے مسلسل خطرہ بنتا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا نیا پاکستان دیکھنا ہے تو سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی سے بھرپور نیا پاکستان دیکھا جائے، ایوان میں جو کچھ ہوا یہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی تھی،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق
جمعرات 26 جنوری 2017 23:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نوید قمر سے بات کر رہے تھے تو پی ٹی آئی کے ارکان نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی، ایوان میں لگے کیمرے اس کے گواہ ہیں، یہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی نے اس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
پہلے بھی شاہ محمود قریشی نے سپیکر کی چیئر سے بدتمیزی کی۔ مگر ہم نے ایوان کا ماحول بہتر کرنے کے لئے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اور سپیکر چیمبر میں ہونے والی بات کا پاس نہیں رکھا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے اشارے نازیبا اور غیر مہذب تھے۔ ان کا اصل چہرا سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف صادق بھی ہیں اور امین بھی، ہمارے قائد نے کبھی جھوٹ نہیں بول،۔ ہم ایسے قائد کے پیچھے کھڑے ہیں جو غیبت سے نفرت کرتے ہیں، نواز شریف نے ہم جیسے سرکش لوگوں کو طاقت کے ذریعے قابو نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے رویئے اور پیار سے ہمیں قابو کیا ہے، میرے والد تو کبھی اسمبلی نہیں گئے مگر اپنی جدوجہد کی وجہ سے خواجہ صفدر اور خواجہ رفیق کے نام زندہ رہیں گے۔ عمران خان کے نئے پاکستان کا منظر سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے، ایسی ایسی غلیظ گالی ایجاد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گالی کی جگہ نہیں یہ دلیل اور شائستگی کی جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی یہ دھرنے دیتے ہیں، کبھی پارلیمنٹ کے جنگلے توڑتے ہیں، کبھی پی ٹی وی پر حملہ کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کی دیوار پر گندے کپڑے لٹکاتے ہیں، یہ وہی پی ٹی آئی ہے ان کی قیادت ہر شرعی عیب میں ملوث ہے، پھر بھی یہ لوگوں پر تبرے بھیجتے ہیں۔ ہم بدتمیزی نہیں کر سکتے، الله نے ہمیں بولنے کا سلیقہ دے رکھا ہے۔ جب تک عمران خان کی تسلی نہیں ہو جاتی ہم بات کرتے رہیں گے۔ پہلے یہ نواز شریف کے خلاف بات کرتے تھے، اب ان کی صاحبزادی اور صاحبزادوں کے خلاف لڑتے لڑتے ہم تک آ گئے ہیں۔ پہلے انہوں نے آف شور کمپنیوں کی بات کی، پھر ان کے بھائی صاحب کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی۔ پھر انہوں نے الزام لگایا کہ حسین نواز شریف نے والد کو پیسے کیوں بھیجے۔ لوگ بیرون ملک محنت کر کے اپنے والدین کو رقم بھجواتے ہیں۔ عمران خان جلن اور حسد کا شکار ہیں اور وہ لاعلاج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ تو آئے گا مگر عمران خان کو بتانا پڑے گا کہ وہ کتنی عدالتیں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنے والوں نے ابھی سوچا ہوگا کہ یہ کتنا بدزبان اور بدتمیز آدمی ہے۔ یہ شخص نیا پاکستان بنائے گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو طوفان بدتمیزی برپا کیا ہے، اس کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے۔ اس ایوان کا استحقاق پی ٹی آئی نے مجروح کیا ہے۔ نواز شریف نے کوئی غلط بیانی نہیں کی، ان کا یہاں عمومی بیان تھا، قومی اسمبلی سے زیادہ وضاحت کے ساتھ بیان عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.