مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جنوری میں13کشمیریوں کو شہیدکیا

شہریوں کے قتل کے خلاف اجس ،بانڈی پورمیں ہڑتال

بدھ 1 فروری 2017 19:20

سرینگر ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں 13بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان میںسے ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔ مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن ، گولیوں اورآنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سی63 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 93شہریوںکو گرفتار کیاگیا ۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ نو مکانوں کو تباہ اور تین خواتین کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

ادھرضلع بانڈی پورکے علاقے اجس میں فروری 1992میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف بدھ کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔اس موقع پر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ، محمد اقبال میر ، محمد احسن انتو اور امتیاز احمد ریشی سمیت لوگوںکی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

1992میں آج ہی کے دن علاقے میں کریک ڈائون کے دوران بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے چھ افراد کو شہید کردیا تھا ۔پامپوراور شوپیاں میںبھارتی فوج اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گن اور پاوا شیلوںکے بے دریغ استعمال سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔ بڑی تعداد میں لوگوںنے کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

حریت رہنماء مختار احمد وازہ نے اونتی پورہ میں2016کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے جلد حل کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوںنے کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مسئلہ اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ حریت رہنماء ظفر اکبربٹ زخمی نوجوانوںکی عیادت کیلئے سرینگر میںصورہ ہسپتال اور بون اور جوائنٹ ہسپتال گئے ۔

متعلقہ عنوان :