عبد الحفیظ کاردار سکول کرکٹ چیمپئن شپ ملتوی، نئے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا،پی سی بی

بدھ 15 فروری 2017 13:17

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ کے زیر انتظام 15فروری سے ملک بھر کے مختلف وینیوز پر شروع ہونے والی عبد الحفیظ کاردار سکول کرکٹ چیمپئن شپ کو سکیورٹی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ پی سی بی کے ترجمان رضا راشد کے مطابق چیمپئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی سی بی نے چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے ملک کے 16مختلف شہروں میں انتظامات کیئے تھے جن میں لاہور، پشاور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، حیدر آباد، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، بنو ملتان، بہالپور، فیصل آباد، سیالکوٹ، میر پور اور ایبٹ آباد شامل ہیں اور اس چیمپئن شپ میں 600 سکول اور دس ہزار بچوں نے حصہ لینا تھا لیکن پی سی بی کے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور چیمپئن شپ کو ملتوی کردیا گیا۔