مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 20:13

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
سرینگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے مٹرگام میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفل کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ حملے کے وقت ایک گھنٹے تک بھارتی فوج کے اہلکاروں اور مجاہدین کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث ایک بزرگ کشمیری خاتون نشانہ بن کر شہید ہوگئیں۔