جماعت اسلامی اور نوازشریف کی بھیک سے اقتدار لینے والے زبان کو لگام دیں ‘ نواز شریف کے گھریلو ملازمین کو اسمبلی میں کیسے پہنچایا وفاقی فنڈز پر اقتدار میں آنے والے جلد منتطقی انجام کو پہنچیں گے ‘حکومت کی 7ماہ کی کارکردگی انتقام ،برادری ازم ،ملازمین کو فارغ کرنے اداروں کو تباہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما وپی آراو ہمراہ اپوزیشن لیڈر راجہ سعد اقبال کی بات چیت

پیر 27 فروری 2017 16:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما وپی آراو ہمراہ اپوزیشن لیڈر راجہ سعد اقبال نے پی پی قائدین پر ن لیگ کی جانب سے لگائے گئے الزامات ونازیباالفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور نوازشریف کی بھیک سے اقتدار میں آنے والے ن لیگی وزراء اپنی زبانوں کو لگام دیں ،پی پی کے جیالے اپنے قائدین کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں محترمہ فریال تالپور ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ان کا دامن بے داغ ہے ، آزادکشمیر کے چند وزراء اپنی نوکریاں بچانے کیلئے محترمہ فریال تالپور کیخلاف بے سروپا بیانا ت دے رہے ہیں ۔

ہم ان کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ن لیگ کی حکومت احتساب کے نام پر انتقام لینے سے گریز کرئے ،ترقیاتی فنڈز کے غیر منصفانہ استعمال پر خاموش نہیں رہیں گے کوئی بھی آپشن استعمال کرسکتے ہیں بھمبر کا واقعہ کے بعدسری نگر اور مظفرآباد میں فر ختم ہو چکا ہے حکومت کی 7ماہ کی کارکردگی انتقام ،برادری ازم ،ملازمین کو فارغ کرنے اداروں کو تباہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ دور میں جمہوری رواداری کے فروغ کو اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھا ،چند لیگی وزراء کی جانب سے پی پی قائدین کے خلاف زبان درازی کی سخت مذمت کرتے ہیں ،راجہ سعد نے کہا کہ ن لیگ نے سات ماہ کے دوران انتقامی کاروائیوں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ،میرٹ ،گڈگورننس کے دعوے دار بتائیں کہ نواز شریف کے گھریلو ملازمین کو اسمبلی میں کیسے پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ،پی پی عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلی ہے ،وفاق کے پیسوں پر اقتدار میں آنے والی نام نہاد لیگی حکومت جلد اپنے منتطقی انجام کو پہنچے گی ،