مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

اتوار 12 مارچ 2017 20:41

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگرمیں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں عام کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے خلاف کل پیر کو سرینگر کے علاقے لالچوک میں ایک احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنی تھی۔ دھرنے کی کال متحدہ مزاحمتی قیادت نے دے رکھی ہے۔ یاسین ملک کو گرفتار ی کے بعد سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق پہلے ہی سرینگر میں اپنے گھروں میں نظر بند ہیں۔