فریدہ بہن جی پارٹی رہنمائوں سمیت گرفتار

عالمی برادری کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ،مظاہرین سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 19:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے حریت رہنماء اور ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کو پارٹی رہنمائوں مولوی بشیر احمد ، عبدالرشید اوردرجنوں کارکنوں سمیت سرینگر کے علاقے آبی گذر سے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی پارٹی رہنمائوں اور کارکنوںکے ہمراہ آبی گذر میں سیاسی نظربندوں کی رہائی ، بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخاب کے بائیکاٹ اور پارٹی رہنمائوں جاوید احمد شالہ اور محمد صدیق صوفی کی بازیابی کیلئے ایک مظاہرے کی قیادت کررہی تھی۔

تاہم پولیس اہلکاروںنے انہیں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ گرفتارکرلیا۔ گرفتاری سے قبل فریدہ بہن جی اور مولوی بشیر احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔