کشمیری ترکھان کے قتل میں مطلوب بھارتی پولیس افسر نے عدالت میں پیشی سے استثناٰ مانگ لیا

منگل 28 مارچ 2017 12:12

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںبے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر کے ترقی اورانعامات کیلئے جعلی مقابلوں میںقتل میں ملوث بھارتی پولیس کے سابق ایس ایس پی ہنس راج پریہار نے ایک کشمیری ترکھان عبدالرحیم پڈرو کے قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے کا استثنیٰ مانگا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ بہادر رام ، کانسٹیبل بنسی لال اور دیگر کو عدالت نے 2006میںعبدالرحیم پڈرو کے قتل کے مقدمے میں طلب کیا تھا۔

عدالت نے سابق ایس ایس پی پریہار کو مقدمے کی آئندہ سماعت 17اپریل کو عدالت میںپیش ہونے کی ہدایت جاری کی ۔ پریہار کو ہاء کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے این او سی جاری ہونے کے بعد رہا کردیا تھا ۔ ہنس راج پریہار کوکرناگ کے رہائشیوں شوکت احمد کٹاریہ اور غلام نبی وانی کے قتل کے مقدمات میں بھی ملوث ہے ۔

متعلقہ عنوان :