مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی ر یاستی دہشت گردی جاری ، ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ شام کو سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان سجاد احمد وازہ کو شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں ایک پرامن مظاہرے کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ نوجوان کا تعلق ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بھارتی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :