بھارت کے تمام ہتھکنڈے کشمیری عوام کے پاکستان کیلئے جذبات کو سرد کرنے میں ناکام ہیں، شاہ غلام قادر

مقبوضہ کشمیر میں ہر مکتبہ فکر بھارت سے نفرت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ آزادی کی تحریک ہر بار ایک نئی لہر کیساتھ بلند ہورہی ہے، سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر

بدھ 19 اپریل 2017 19:55

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) سپیکرقانون ساز اسمبلی آزادکشمیرشاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام ہتھکنڈے کشمیری عوام کے پاکستان کیلئے جذبات کو سرد کرنے میں ناکام ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر مکتبہ فکر بھارت سے نفرت کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آزادی کی تحریک ہر بار ایک نئی لہر کیساتھ بلند ہورہی ہے۔بھارتی حکمران آزادی کی ہرنئی لہر سے خوفزدہ ہیں اور گزشتہ 68سال سے بھارتی حکمران اپنے تمام تر جبر و منفی ہتھکنڈوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں عوامی سوچ بدلنے میں ناکام ہیں۔

سیز فائر لائن پر گولہ باری کے حالیہ واقعات تحریک آزادی کشمیر کو عالمی برادری سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش ہے مگر بھارتی حکمران بری طرح ناکام ہونے کیساتھ ساتھ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب بھی ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیز فائر لائن پر قابض افواج کی گولہ باری سے نہتے عوام کی زندگی متاثر ہے مگر ان کا جذبہ مزید مستحکم ہورہا ہے۔ پاک فوج سیز فائرلائن پر بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

دفاع اور قومی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد آپریشن ردالفساد کے ذریعہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان محنت اور جانفشانی سے کام کررہی ہیں۔ ایک ایسے موقع پر جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ریاستی عوام کی تحریک مزاحمت نئے موڑ پر کھڑی ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھارتی ظلم و جبر کیخلا ف آواز بلند کرکے امریکہ، او آئی سی اور دیگر موثر ممالک سے مداخلت کی اپیل کرکے تحریک آزادی کشمیر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے شدت پسند مذہبی جذبات کے ذریعہ الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کی حالیہ حکمت عملی اسلام اور پاکستان کیخلاف جذبات ابھارکر صرف اور صرف الیکشن جیتنا ہے۔

پاکستان پر من گھڑت، لغو اور بے بنیاد الزامات عائد کرکے بھارت اپنی خفت مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر بھارتی متعصب اور انتہاء پسند حکمرانوں کیلئے ناقابل برداشت ہوچکا ہے اور ان کا اصل ہدف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے دہشتگردی اورانتشار کو پھیلانا ہے۔

موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کی قومی سیاسی قیادت کو اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی انتہاء پسند پالیسیوں کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے۔ اتحاد اور یکجہتی کے ذریعہ ہی بھارتی جنونیت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے سیز فائر لائن پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا نیا سلسلہ دراصل مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی نئی لہر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے۔

قابض افواج کے بھیانک تشدد کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور تکمیل پاکستان کیلئے جان و مال کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 500ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود ریاستی عوام کی سوچ و فکر تبدیل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا بدترین سلسلہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

بھارتی حکمران، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک رہے ہیں۔ جبر اور ظلم کے تمام ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں آزمائے جاچکے ہیں مگر ریاستی عوام کا جذبہ آزادی اور پاکستان کیلئے عقیدت ختم نہیں کی جاسکی۔ یہاں سیز فائر لائن پر بھارتی قابض افواج کی گولہ باری کے حوالے سے جاری بیان میں سپیکرقانون ساز اسمبلی آزادکشمیرنے واضح کیا ہی