مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے ایک بارہ سالہ نوجوان کو دہشتگرد قرار دے کر گرفتار لیا

ہفتہ 6 مئی 2017 17:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے ایک بارہ سالہ نوجوان کو دہشتگرد قرار دے کر گرفتار لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ میں فوج کہ ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقے راجوڑی کے سیکٹر نوشہرہ میں بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ لڑکے اشفاق علی چوہان کو دہشتگردی کی غرض سے سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا ہے ۔

فوج کے عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ بلوچ رجمنٹ کے ایک سپاہی کا بیٹا ہے ۔ بھارتی فوج نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے نوجوان کو ایل او سی کے اردگرد راستوں کا سراغ لگانے کے لئے بھیجا تھا

متعلقہ عنوان :