مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوںنے کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

بدھ 7 جون 2017 17:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کے روز ضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :