آزادی پسند رہنمائوں ، تنظیموں کا شہید عادل فاروق کو شاندار خراج عقیدت

بیگناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل بھارتی قیادت کی فسطائی سوچ کا شاخسانہ ہے ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق تنظیمیںنہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سنجیدہ نوٹس لیں ، حریت وفد

جمعرات 8 جون 2017 15:47

آزادی پسند رہنمائوں ، تنظیموں کا شہید عادل فاروق کو شاندار خراج عقیدت
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں شہیدکیے جانے والے طالب علم عادل فاروق ماگرے کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی ہدایت پر غازی جاوید بٹ،محمد الطاف رینہ،مدثر احمد اور حاجی غلام حسن پر مشتمل تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شوپیاں جاکر شہید عادل احمد ماگرے کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وفد نے شہید کے گھر جا کر لواحقین کے ساتھ اظہار بھی یکجہتی کیا۔ وفد نے اس موقع پر اپنی بات چیت میں کہا کہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل بھارتی قیادت کی فسطائی سوچ کا شاخسانہ ہے ۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے کہا کہ شہید عادل احمد اور دیگر لاکھوں شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد عبداللہ طاری نے شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز اپنی حکومت کی شہ پر بے گناہ کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں ۔

ڈیموکریٹ فریڈم پارٹی کے ایک وفدنے بشیر احمد خان کی قیادت میں طالب علم کے گھر جاکر ان کے والدین اور دیگر اہل خانہ اظہار یکجہتی کیا۔دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نصرین نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے سے انہیں آزادی کی جد وجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا۔جموںوکشمیر مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمحمد یوسف میر نے شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں چور ہوکر مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموںکو چاہیے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سنجیدہ نوٹس لیں ۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ آر کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے ایک بیان میں شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے بے دریغ قتل کا نوٹس لے۔

جموںوکشمیراتحاد المسلمین کے صدرمولانا مسرورعباس انصاری نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ بے گناہوں کے قتل اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو اپنے موقف سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے ایک بیان میں عادل فاروق کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیںگی۔

انکی ہدایت پر تنظیم کے رہنمائوں عدنان سلفی،امتیاز احمد، فاروق احمدنے گنواپورہ شوپیان جاکر عادل فاروق کی نماز جنازہ میںشرکت کی۔جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گنوپورہ شوپیان میں جس بہیمانہ طریقے سے پٴْرامن مظاہرین پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان طالب علم کو زندگی سے محروم کیا ، اٴْس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم روکنے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود اردیت دلانے کے لیے کردار ادا کریں۔پیروان ولایت کے سیکریٹری جنرل آغا سید یعصوب الموسوی نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جسکا عالمی برادی کو نوٹس لینا چاہیے ۔ ۔ حریت رہنمامحمد شفیع ریشی نے ایک بیان میں نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز ایک منصوبہ بند طریقے سے جموں کشمیر میں شہریوں کو قتل کررہی ہیں۔

تحریک مزاحمت کے چیئر مین بلال صدیقی نے اپنے بیان میںنوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی وہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کے لیے آگے آئے۔ حریت رہنمائوں محمد یوسف نقاش ،سید محمد شفیع ، مشبیر احمد ڈار ،محمد اقبال میر،محمد احسن اونتو ،یامتیاز احمد ریشی اور غلام نبی وار نے بھی اپنے بیانات میں شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

متعلقہ عنوان :