مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ میں 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے ،ْضلع کولگام میں ہڑتال

جمعرات 27 جولائی 2017 19:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے گریز میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

دریں اثنا بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے ایک مجاہد تنظیم کے رکن کے اہلخانہ کی مارپیٹ اور گھریلو اشیا ء کی توڑ پھوڑ کے خلاف جمعرات کو ضلع کولگام کے علاقوں قائموہ اور کھڈونی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارتی اہلکار وں نے گزشتہ رات توصیف احمد شیخ کے گھر میں گھس کر اہلخٰانہ کو ماراپیٹا تھا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :