بہاولپور ،پنجاب بھرکے پولیس مال خانوں سے قیمتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف

جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی

جمعرات 3 اگست 2017 18:11

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) پنجاب بھر میں پولیس مال خانوں سے قیمتی ولائتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں کہا گیا کہ پولیس مال خانوں سے غائب ہونے والے ولائتی اسلحہ میں بریٹا، بلیک ایگل، روگر، زگانہ، ریلے اور چائنہ 30 بور پسٹل سمیت امریکین پمپ ایکشن، رشین کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی غائب ہونے والے اسلحہ میں شامل ہے تحریک التواء کار میں کہا گیا کہ سابق ایس پی سی آر لاہور جماعت علی بخاری نے پولیس مال خانوں سے اسلحہ، منشیات اور ہینڈ گرنیڈ چوری کرنے کے الزام میں چند افراد کے خلاف انکوائری بھی کی تھی عوامی حلقوں کی پولیس مال خانوں سے اسلحہ کی چوری پر تشویش کا اظہار اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے