مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی این آئی اے نے حریت قائدین کو بدنام کرنے اور انہیں جدوجہد سے باز رکھنے کیلئے من گھڑت الزامات کے تحت پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے،اسیر رہنماؤں آسیہ اندرابی اور سید شبیر شاہ کی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہے، نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، اس صورتحال میں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں

صدر آزاد جموں کشمیر سردار محمد مسعود خان کی وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز اور وزیر سپورٹس کلچر اور امور نوجوانان چوہدری محمد سعید سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 4 اگست 2017 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) صدر آزاد جموں کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی این آئی اے نے حریت قائدین کو بدنام کرنے اور انہیں جدوجہد سے باز رکھنے کے لیے من گھڑت الزامات کے تحت پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے،اسیر رہنماؤں آسیہ اندرابی اور سید شبیر شاہ کی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہے، نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، اس صورتحال میں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، آزا د کشمیر کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی داستان دنیا تک پہنچائیں۔

اور پاکستان کے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کے علاوہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صدر آزاد جموں کشمیر سردار محمد مسعود خان سے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز اور وزیر سپورٹس کلچر اور امور نوجوانان چوہدری محمد سعید کی ملاقات کی، مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے چھاپوں اور پکڑ دھکڑ ، تحریک آزادی کی تازہ ترین صورتحال ، آزاد کشمیر سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، ریاست کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی این آئی اے نے حریت قائدین کو بدنام کرنے اور انہیں جدوجہد سے باز رکھنے کے لیے من گھڑت الزامات کے تحت پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔ اسیر رہنماؤں آسیہ اندرابی اور سید شبیر شاہ کی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہے۔ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ اس صورتحال میں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔ برطانیہ اور یورپی یونین کا ایک وفد آزاد کشمیر اور پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے۔ جنہیں مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزا د کشمیر کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی داستان دنیا تک پہنچائیں۔ اور پاکستان کے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کے علاوہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 100%فیصد اضافے کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار ، بروقت تکمیل اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ اس موقع پر چوہدری محمد عزیز اور چوہدری سعید نے صدر آزاد کشمیر کی طرف سے سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر سردار مسعود خان کے دورہ یورپ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ برطانیہ اور یورپ کے پارلیمانی وفد کے ارکان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے سفارتی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :