نواز شریف عوام کو عدلیہ اور فوج کے خلاف بھڑکانے کی کوششیں بند کریں‘سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان نے آئین قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا

پی پی اسلام گڑھ چکسواری کے رہنمائوں چوہدری محموداحمد قاضی‘چوہدری نائب حسین و دیگر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 16:10

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) نواز شریف عوام کو عدلیہ اور فوج کے خلاف بھڑکانے کی کوششیں بند کریں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان نے آئین قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا۔اپنی مرضی کا فیصلہ نہ ملنے پر نواز شریف عدلیہ اور فوج کو نشان بنا رہے ہیں جو باعث شرم ہے۔

نواز شریف جتنے مرضی ڈرامے کر لیں ریلیاں نکال لیں قانون کی گرفت نہیں بچ سکتے،سانحہ ماڈل ٹائون ملک کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ،واقعے کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار پی پی حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کے رہنمائوں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محموداحمد قاضی،بزرگ رہنما پیپلز پارٹی چوہدری نائب حسین،سابق مشیر حکومت چوہدری حق نواز،ذولفقار زلفی،سابق ایڈمنسٹریٹر پوٹھہ بینسی راجہ گل منیر اور چوہدری سفیر نے ایک سروے کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان رہنمائوںنے مذید کہا کہ نواز شریف عدلیہ کے بعد عوام میں بھی اپنا وقار کھو چکے ہیں۔ملک کے دو سپریم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔نواز شریف نیب کے ریفرنسز سے بچنے کے لئے وویلہ کر رہے ہیں لیکن وہ جو مرضی کر لیں وہ خود کو نہیں بچا سکتے ہیں۔نواز شریف کی ریلی کے لئے خرچ کی جانے والی رقم کا سپریم کورٹ حساب لے کہ کس طرح ایک نااہل شخص کی منشاء کے لئے ملک کے اربوں روپے خرچ کیے گے۔ملک کے اندر نواز شریف اور ان کے کرپٹ خواری افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔جس کسی لحاظ سے ملک وقوم کے لئے بہتر نہیں ہے۔