مقبوضہ کشمیر، قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

پیر 11 ستمبر 2017 20:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،قابض فوجیوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا،شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی شناخت سریار احمد وانی اور داد الہی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے نام پر کلگام ڈسٹرکٹ میں یہ دہشت گردی دکھائی۔کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد پوری وادی میں بھارت مخالف احتجاج کی لہر تیز ہوگئی ہے۔ جبکہ مودی کی قابض فوج گھر گھر سرچ آپریشن شروع کرچکی ہے۔