مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کے تشدد سے نوجوانوں کے گردے ناکارہ ، نوجوان کالے قانون کے تحت مسلسل نظر بند

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند ایک نوجوان کے گردے پولیس کے شدید جسمانی تشدد کے سبب ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ نوجوان کالے قانون پبلک سیفٹی کے تحت مسلسل نظر بند ہے۔ نوجوان کے اہلخانہ کی شکایت پر ڈاکٹروں نے نظر بند نوجوان کے فوری طبی معائنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نظر بند نوجوان کے والد احسن راتھر نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی پولیس نے اس کے بیٹے کو 7جولائی 2016کوگرفتار کیا تھا جس کے بعد 2ماہ اور 22روز اسے حاجن تھانے اور سب جیل بارہ مولہ می میں رکھا گیا ۔

حسن راتھر نے کہا کہ انہوں نے چار مرتبہ اپنے بیٹے کی ضمانت پر رہائی کے احکامات عدالت سے حاصل کیے لیکن اس کے باوجود اسے رہا نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اشفاق کو 2013میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اورسولہ روزہ حراست کے دوران بھارتی پولیس نے اسے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اسکے دونوں گردے فیل ہو گئے۔