بھارتی پولیس نے حریت رہنماء رمضان خان کو سرینگر میں گرفتار کرلیا ،نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموںوکشمیر پیپلزفریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان کو سرینگر میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلزفریڈم لیگ کے رہنماء کو پولیس نے سرینگر کے علاقے راج باغ میں پارٹی کے دفتر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیاگیا۔ پیپلزفریڈم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں رمضان خان کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے رمضان خان کی سلامتی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔