سپر یم کورٹ نوازشر یف کی پر یس کا نفر نس کا نوٹس لیں ‘تر جمان تحر یک انصاف
میاں صاحب نے نیوز کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ، نااہل وزیراعظم بتائیں سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ ان کی کیا دشمنی ہی نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیواں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں، عدالت میں مردوں کی طرح کیسز کا سامنا کریں‘کبھی نوازشریف ملک میں نہیں اور کبھی بچے ،یہ وقت ضائع کرنے کا طریقہ ہے ‘سابق وزیراعظم نے ووٹ کے تقدس کا جو حال کیا وہ ہمارے سامنے ہے‘میاں صاحب سے پیسے کاحساب پوچھیں توکہتے ہیں جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے اور ساتھ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا لندن میں پاکستانی عوام کی3 ہزارکروڑروپے پڑے ہیں ہمیں صرف وہ واپس چاہئیں‘فواد چوہدری کی لاہور میں ہنگامی پر یس
منگل 26 ستمبر 2017 19:53
(جاری ہے)
یہی نہیں عدالت سے بھی گزارش ہے کہ امتیازی سلوک کسی سے نہ کیا جائے‘ملزم کو پروٹوکول دینے کے لیے 45 سرکاری گاڑیاں لائن میں لگیںاور نوازشر یف کی 5منٹ کی پیشی پرقوم کے خزانے سے لاکھوں روپے خر چ ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نہ جانے چوہدری نثار لیلیٰ ہیں یا نوازشریف مجنوں اس بارے میں (ن) لیگ والے ہی بہتر بتاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دل کی باتیں بھی نوازشریف نے کاغذ پر دیکھ کر پڑھیں آج نوازشریف نے عدالت کو چارج شیٹ کیا اگر پیسوں کا حساب لیا جائے تو جمہوریت کے خلاف سازش ہو گئی ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ نوازشریف کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں نوازشریف احتساب کا سامنا نہیں اپنی سیاست بچانے واپس آئیں ہیںاور ملک کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ انتخابات قبل از وقت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف چلنے والے کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے عمران خان کا کسی بھی کیس میں نااہل ہونے کا امکان صفر ہے‘ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اتنی طاقتور نہیں کہ وہ عوام کے سامنے کھڑی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ساتھ عوام ہوتی ہے ان کو کوئی ہٹا نہیں سکتا خورشید شاہ کو ہٹانا اس لیے ضروری ہے تاکہ پی ٹی آئی کی مشاورت نگران سیٹ اپ بنانے میں شامل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں نوازشریف نے معافی نامے پر دستخط کیے اگر نوازشریف نے پیسے چوری نہیں کیے تو منی ٹریل دے دیں جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں تو مجھے کیوں نکالانوازشریف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا‘ 20 سال کی حکمرانی خے بعد بھی کہتے ہیں مجھے خدمت کا موقع نہیں نکالا نوازشریف مردوں کی طرح عدالتوں کا مقابلہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.