احتساب بیورو کشمیر ٹیکسٹ بورڈ اور ٹیچر فائونڈیشن میں ہونے والی کرپشن اور کمیشن مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

کشمیر ٹیکسٹ بورڈ کے اندر ملازموں کی غیر قانونی تقرریاں جبکہ اِن کا ٹھیکہ ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختون خواہ کے ناتجربہ کار لوگوں کو دے رکھا

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) احتساب بیورو کشمیر ٹیکسٹ بورڈ اور ٹیچر فائونڈیشن میں ہونے والی کرپشن اور کمیشن مافیا کے خلاف ایکشن لے ،ْ جنہوں نے اداروں کو دونوں ہاتھوں سے ادارے کو لوٹنا شروع کیا ہے جو چند سالوں میں خود تو لاکھوں پتی اور کروڑ پتی ہوگئے مگر ادارے کو خسارے کی لیسٹ میں ڈال کر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ، بعض اعلیٰ شخصیتوں کے اُشارے پر ٹیچر فائونڈیشن کی فائل ایک بار پھر تحقیقات ہونے سے قبل ہی دبا دی گئی ہے ، کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے سے بچ جانے کی وجہ سے کمیشن مافیا اور کرپٹ ملازمین نے پھر ادارے کو لوٹنا شروع کردیا ہے ،کشمیر ٹیکسٹ بورڈ کے اندر ملازموں کی غیر قانونی تقرریاں جبکہ اِن کا ٹھیکہ ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختون خواہ کے ناتجربہ کار لوگوں کو دے رکھا ہے جس سے حالیہ سال میں کتابوں کی قیمتوں میں 5سو فیصد کا اضافہ کیاگیا تھا جس کی وجہ سے والدین پبلشروں کے ہاتھوں دونوں ہاتھوں سے لٹتے رہے اور تعلیم کی شرح میں بھی کمی ا ٓئی وہاں دوسری جانب ٹیچر فائونڈیشن جس کے پہلے درجنوں سکول ، ہاسٹلز چل رہے تھے جس میں اساتذہ کے بچے زیر ِ تعلیم ہونے کے باجود ادارے کو سالانہ کروڑوں روپے کا فائدہ ہوتا تھا جس کو ٹیچر فائونڈیشن کے اندر موجود چند کمیشن مافیا ، ملازموں نے ملی بھگت کرکے ٹیچر فائونڈیشن کے زیر ِ اہتمام چلنے والے سکول ، کالجز اور ہاسٹلز کو خسارے میں شو کرکے اونے پونے داموں میں فروخت کردیا جبکہ دوسری جانب ٹیچر فائونڈیشن میں 2003ء میں بھرتی ہونے والے ملازمین اچانک 14سالو ں میں کس طرح لاکھوں پتی بن گئے اور دیگر آفیسران کروڑوں کے گراف سے بھی کس طرح اوپر پہنچ گئے جس پر احتساب بیورو نے تحقیقات کرنے کے بعد گرفتاری کا عمل بھی طے کردیا مگر حکومتی اعلیٰ شخصیت نے مداخلت کرکے فائل پر کاروائی کو روک دیا جو کہ افسوس کن بات ہے ، ٹیچر فائونڈیشن کے اندر ہر سال کتابوں کی سپلائی کے وقت 2ملازم 25سی30لاکھ کمیشن کماتے ہیں اور اِس طرح سالانہ دیگر اخراجات سمیت40سی45لاکھ روپے کمانے کے علاو ہ تنخواہیں بھی وصول کررہے ہیں جن کا اعلیٰ آفیسرانوں کو علم تک نہیں اور جن کو علم ہے اُنہوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اِس کے باوجود آزادکشمیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ حالیہ چیئرمین احتساب بیورو ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں جو ٹیچر فائونڈیشن اور کشمیر ٹیکسٹ بورڈ کے خلاف نوٹس لے کر کمیشن مافیا اور کرپٹ عناصر کو گرفتار کرینگے اور یہی عوامی مطالبہ ہے !

متعلقہ عنوان :