Live Updates

عمران خان نے پاکستان کو کرپشن،لوٹ مار،اقرباء پروری،اجارہ داری اور غیر اعلانیہ بادشاہت سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے ،ْ سید تبریز کاظمی

پاکستان کے عوام تحریک انصاف کو ہی اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں ،ْرہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 17:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر سید تبریز کاظمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو کرپشن،لوٹ مار،اقرباء پروری،اجارہ داری اور غیر اعلانیہ بادشاہت سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے۔قائد تحریک نے شریف برداران اور ذمہ داری ٹولہ کو پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے ان کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔

تحریک انصاف کا مشن خوشحالی،پرامن اور جمہوری پاکستان ہے جس کی جھلک کے پی کے میں نظر آرہی ہے۔تھانے اور پٹواری کلچر کے پی کے میں ایسا تبدیل کیا ہے کہ اب ہر کوئی مثالیں دے رہا ہے۔گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کو ہی اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں جلد پی ٹی آئی پاکستان میں حکومت بنا کر ملک کو ایشیا کا ٹائیگر بنائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی معشیت مضبوط ہو گی۔غریبوں کو حق ملے گا۔اجارہ داری کلچر کا مکمل خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف منظم اور مستحکم قوت بن چکی ہے۔پی ٹی آئی کو مزید مربوط قوت بنانے کے لیے کارکنان دن رات ایک کر رہے ہیں اور آزادخطہ کے عوام کو بھی جلد اجارہ داروں لیٹروں سے نجات ملنے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات