Live Updates

تحریک انصاف کا سیلاب سارے ڈاکوئوں کا بہا لے جائے گا،شہبازشریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے اسے بالی وڈ جانا چاہیے، ہم ڈرامہ باز شریف کی طرح ڈرامہ بازی نہیں کریں گے، اسحاق ڈار سب سے بڑا منی لانڈر ہے، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، کیا وہ بھی علاج کروانے باہر جاتے تھے،میں اپنا علاج ملک میں کرواتا ہوں،سونیا گاندھی کا علاج ہندوستان میں سرکاری ہسپتال میں ہو رہا ہے،جب بھی دھاندلی ہوتی ہے کبھی ایماندار آدمی اوپر نہیں آ سکتا،بڑے ادارے میں اگر لوگ میرٹ پر آتے تو ادارے نہ ڈوبتے، اوپر بیٹھے لوگوں کا ایک ہی میرٹ ہے کہ وہ شریف خاندان کے وفادار ہیںووٹ کے صحیح استعمال سے ملک کی حالت سدھر سکتی ہے، کسانوں کی مدد صرف عمران خان اور تحریک انصاف کرے گی،حکمرانوں کا پیٹ قبر کی مٹی سے بھرے گا، حقیقی جمہوریت کا مطلب ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے،نواز شریف سے جائیدادوں کا حساب مانگا مگر انہوں نے نہیں دیاکسی بھی ادارے سے اس معاملے میں مدد نہیں کی،اسپیکر نے نواز شریف کے خلاف اسلئے ریفرنس نہیں بھیجا کیونکہ وہ انکے گھر کا ملازم ہے، خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے،1970کے سواکوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 3 نومبر 2017 18:29

تحریک انصاف کا سیلاب سارے ڈاکوئوں کا بہا لے جائے گا،شہبازشریف سب سے ..
کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سیلاب سارے ڈاکوئوں کا بہا لے جائے گا،شہبازشریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے اسے بالی وڈ جانا چاہیے، ہم ڈرامہ باز شریف کی طرح ڈرامہ بازی نہیں کریں گے، اسحاق ڈار سب سے بڑا منی لانڈر ہے، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، کیا وہ بھی علاج کروانے باہر جاتے تھے،میں اپنا علاج ملک میں کرواتا ہوں،سونیا گاندھی کا علاج ہندوستان میں سرکاری ہسپتال میں ہو رہا ہے،جب بھی دھاندلی ہوتی ہے کبھی ایماندار آدمی اوپر نہیں آ سکتا،بڑے ادارے میں اگر لوگ میرٹ پر آتے تو ادارے نہ ڈوبتے، اوپر بیٹھے لوگوں کا ایک ہی میرٹ ہے کہ وہ شریف خاندان کے وفادار ہیںووٹ کے صحیح استعمال سے ملک کی حالت سدھر سکتی ہے، کسانوں کی مدد صرف عمران خان اور تحریک انصاف کرے گی،حکمرانوں کا پیٹ قبر کی مٹی سے بھرے گا، حقیقی جمہوریت کا مطلب ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے،نواز شریف سے جائیدادوں کا حساب مانگا مگر انہوں نے نہیں دیاکسی بھی ادارے سے اس معاملے میں مدد نہیں کی،اسپیکر نے نواز شریف کے خلاف اسلئے ریفرنس نہیں بھیجا کیونکہ وہ انکے گھر کا ملازم ہے، خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے،1970کے سواکوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کوٹ ادو کے لوگوں کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے کبھی ایسا جذبہ اور جنون نہیں دیکھا،چھوٹی سی کرپٹ مافیا عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے، قوم میں جب شعور آتا ہے تو وہ اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہے اور حقیقی جمہوریت آتی ہے، ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک کی حالت سدھر سکتی ہے، حکمرانوں کی اولادوں کے بزنس ملک سے باہر ہیں، ان کو اگر کھانسی بھی ہو جائے تو علاج کیلئے باہر ملک چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتیں ہسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، گندہ پانی پینے سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ پاکستان میں مر رہے ہیں، سب سے زیادہ عورتیں ڈلیوری کے وقت پاکستان میں مر رہی ہیں،45فیصد بچوں کو پاکستان میں ایک خاص بیماری ہے، یہ درندے عوام کا پیسہ لوٹتے ہیں، ان کا پیٹ قبر کی مٹی سے بھرے گا، حقیقی جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے،ہم نے نواز شریف سے جائیدادوں کا حساب مانگا مگر اس نے نہیں دیا اور نہ ہی اس معاملے پر کسی ادارے نے مددکی،اس وجہ سے ہم سڑکوں پر نکلے اور سپریم کورٹ گئے، پارلیمنٹ نے مجرم کو پارٹی صدر بنانے کا قانون پاس کیا، یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی بلکہ کرپٹ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے، نواز شریف کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول مل رہا ہے، اسپیکر نے نواز شریف کے خلاف اس لئے ریفرنس نہیں بھیجا کیونکہ وہ ان کے گھر کا ملازم ہے، سوائے 1970کے پاکستان میں کوئی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوا، جب بھی دھاندلی ہوتی ہے کبھی ایماندار آدمی اوپر نہیں آ سکتا،ملک کا سربراہ میرٹ سے آتا ہے ،اداروں میں میرٹ پر لوگ آتے ہیں، بڑے ادارے میں اگر لوگ میرٹ پر آتے تو ادارے نہ ڈوبتے، اوپر بیٹھے لوگوں کا ایک ہی میرٹ ہے کہ وہ شریف خاندان کے وفادار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، نیب،ایف آئی اے اور ایف بی آر میں نا اہل لوگ بیٹھے تھے، ملک کا وزیراعظم اگر کرپٹ ہو تو ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے، تھانوں میں ظلم ہوتا ہے، انصاف نہیں ہوتا، پورے پاکستان میں بہترین پولیس کا نظام خیبرپختونخوا میں ہے، یہ سال خیبرپختونخوا میں سب سے پر امن رہا، وہاں کوئی جھوٹی ایف آئی آر نہیں کاٹ سکتا، پنجاب میں مجھے اشتہاری بنایا ہوا ہے اور ہمارے سارے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں تمام کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، میں پنجاب پولیس کو مثالی بنا دوں گا، جیسے خیبرپختونخوا کی پولیس کو عزت دیتے ہیں جبکہ یہاں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں، شہباز شریف نے پولیس کی وردیاں بدل ڈالیں، شہبازشریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے اسے بالی وڈ جانا چاہیے، ہم ڈرامہ باز شریف کی طرح ڈرامہ بازی نہیں کریں گے، میں سرکاری سکولوں کو اور ہسپتالوں کو بھی ٹھیک کر کے دکھائوں گا، میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کروں گا، کرپشن کی وجہ سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی قیمت عوام کو مہنگائی کی صورت میں ادا کرنی پڑتی ہے، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 20ہزار کا قرضہ ہے،آج پاکستان پر 25ہزار ارب کا قرضہ ہے، اسحاق ڈار سب سے بڑا منی لانڈر ہے، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، کیا وہ بھی علاج کروانے باہر جاتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میں ملک کے ہسپتالوں کو ٹھیک کروں گا، میں اپنا علاج ملک میں کرواتا ہوں، شریف خاندان کے بچوں کا علاج ملک سے باہر ہوتا ہے، اس ملک میں کتنی مائیں علاج کروانے ملک سے باہر جا سکتی ہیں، کسی زمانے میں سرکاری ہسپتال بہت اچھے ہوتے تھے، ہمارا سارا علاج بچپن میں پاکستان میں ہوتا تھا، سونیا گاندھی کا علاج ہندوستان میں سرکاری ہسپتال میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 30سال حکومت کی مگر ملک کیلئے کچھ نہیں کیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچے کہتے ہیں کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں ہم کیوں پاکستانی عدالتوں میں پیش ہوں، تحریک انصاف کا سیلاب سارے ڈاکوئوں کا بہا لے جائے گا، کسانوں کی مدد صرف عمران خان اور تحریک انصاف کرے گی، جب ملک میں چھوٹا کسان خوشحال نہیں ہوتا تو ملک ترقی نہیں کرتا، میں ملک میں چھوٹے طبقے کو اٹھانے کیلئے پالیسی بنائوں گا، میں کسانوں کیلئے بیج اور کھادیں سستی کروں گا، چھوٹا کسان جب خوشحال ہوتا ہے تو وہ ملک کو خوشحال کر دیتا ہے، ملک میں ساری پالیسیاں بڑے کسانوں اور صنعت کاروں کیلئے نہیں، میں آپ کو نیچے سے اٹھا کر اوپر لے کر آئوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات