مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے زلف تراشی اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے‘جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم

جمعہ 3 نومبر 2017 21:32

اولڈھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری ،لالہ ارشد،امانت نذیر،ظہیر اکرم،وحید اختر،مہربان خان،پروفیسر محمد رشید،شمس الرحمن،شاہد اختر،یاسر اعظم،راجہ مروت،صحبت علی چوہان،اشفاق حسین،لالہ صابر اور چوہدری قربان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے زلف تراشی اقوام متحدہ کے منہ پر تماچہ ہے۔

کشمیری بھارت کے مکار چہرے کو دیکھ کر تھو تھو کر رہے ہیں۔بوڑھے،بچے اور خواتیں حالت جنگ میں قابل احترام ہوتے ہیں لیکن بزدل درندہ بھارت جنگ کا آغاز بھی بوڑھوں،بچوں اور عورتوں سے کرتا ہے۔کشمیری قوم ڈرنے اور جھکنے والی نہیں ہے اور اپنا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر جلد آزاد ہو گا۔انہوںنے مذید کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی اور چوٹیاں کاٹنے کے واقعات نے کشمیریوں کی غیرت کو للکار رہی ہے۔

بھارتی افواج کی جانب سے ایسے فعل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔بھارت کو کشمیر میں گرنے والے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا۔کشمیری قوم کو کسی بھی صورت کمزور نہ سمجھا جائے ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں چھیننا بھی جانتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب بھی موقع ملا تو بھارت کو بتا دیں گے کہ مسلمان کشمیر کی آزادی کی جنگ فوج سے نہیں بلکے جذبے سے لڑ رہے ہیں۔شہید کشمیر مقبول بٹ شہید اور قائد امان الله خان مرحوم کے نظریات کی وجہ سے کشمیری قوم خودمختاری کی جنگ لڑرہی ہے۔ریاست جموں وکشمیر کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اپنے وطن کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔