پاکستان میں نوازشریف اور عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے ‘ آنیوالا دور پیپلزپارٹی کاہے ‘ 5 دسمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں جیالے شریک ہونگے
آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین کا استقبالیہ سے خطاب
اتوار 5 نومبر 2017 16:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر وپاکستان میں اپنے مقبولیت کھوچکی ہے ، نوازشریف کی نااہلیت سے ن لیگ کامستقبل تاریک ہوچکاہے ۔ جبکہ پی ٹی آئی اقتدار کے حصول میں ناکام ہوکر ذوال پذیر ہوگئی ۔
ن لیگ اور پی ٹی آئی 2018 کے عام انتخابات میں ماضی کاقصہ ثابت ہوگی ۔ آنیوالا دور عام آدمی ہے جس کی بنیاد قائد پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کیلئے سود مند جماعت ہے ۔ انشاء اللہ اقتدار میں آکر ماضی کی طرح عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو یوم تاسیس 5 دسمبر کو اسلام آباد کے مقام پر دنیا بھر سمیت آزادکشمیر سے پیپلزپارٹی کے جیالے شرکت کرینگے ۔ یوم تاسیس کی تقریب کوکامیاب بنانے کیلئے آزادکشمیر کے دس اضلاع سے جیالے جوش وجذبہ سے شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکنان کی عزت نفس کا خاص رکھنے کیساتھ ساتھ ان کے مستقبل کوبھی روشن بنایاہے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت پاکستان میں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اب آزادکشمیر میں بھی ان کاانجام قریب ہے ۔ چودھری محمد یٰسین کاکہناتھا ہمارے دورکے شروع کیئے گئے منصوبے موجودہ حکومت نے ٹھپ کرکے قومی دولت کواربوں روپے کانقصان پہنچایاہے جو قومی بدیانتی ہے ۔ آزادکشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی کا سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کو جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورہ اقتدا رمیں آزادکشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی نہ ہوتی آج پاکستان روشن نہ ہوتا۔الحمداللہ یہ کریڈٹ بھی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت کو جاتاہے کہ آج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20 سے کم ہوکر 2 گھنٹے تک رہ گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کو کامیاب بنانے کیلئے جیالوں کو متحرک کیاجارہاہے انشاء اللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونیوالا جلسہ پاکستان وآزادکشمیر کی تاریخ میں تبدیلی کاسبب بنے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.