(ن) لیگی حکومت پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے عوام سے انتقال لے رہی ہے‘ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوجائیگا‘ دنیا میں پیٹرول کی قیمت سے پاکستان میں پیڑول کی قیمت زیادہ کرنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے

سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد کا احتجاجی کیمپ میں خطاب

اتوار 5 نومبر 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) مسلم لیگ کی حکومت پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے عوام سے انتقال لے رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوجائے گا۔ دنیا میں پیٹرول کی قیمت سے پاکستان میں پیڑول کی قیمت زیادہ کرنے کی منطق ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد راولاکوٹ میں چوہدری لطیف اکبر کی کال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی نااہلی کا انتقام غریب عوام سے لیا جارہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پہلے سے ہی پاکستانی اور کشمیری عوام مہنگائی کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔ اکثریتی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ مزید پیٹرولیم بم گرا کر مسلم لیگی حکومت غریب عوام کی بددعائوں سے اپنے طابوت میں آخری کیل گاڑ رہی ہے۔ احتجاجی کیمپ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سردار آبشار کفائیت، حافظ محمد صغیر، سردار عامر خورشید، اعجاز صدیقی، امجد خالق، پی وائی او کے سیکرٹری جنرل ببرک شریف، پی ایس ایف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یاسر شفاعت ، پی ایس ایف کے رہنمائوں ثاقب فاروق، فرخ امین، حسان محمود اور رئیس سرور نے بھی خطاب کیا۔