جنوری یوم حق خودارادیت کے دن بھارت کیخلاف جلسے جلوس ریلیاں احتجاجی مظاہرے کیے جائیںگے‘چوہدری عبدالمجید

اس وقت بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے مختلف حربوں سے فوجی آپریشن کی تیاریوں میںمصروف ہے ‘سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 3 جنوری 2018 13:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر چوہدری عبد المجید نے دورہ مظفرآباد کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین ،سابق مشیر عارف مغل، پی آر او ٹو اپوزیشن لیڈر راجہ سعد اقبال، خالد اعوان، پرویز ایوب کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ پانچ جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت اور کشمیری عوام کا یوم حق خود ارادیت عقیدت و احترام ،قومی یکجہتی سے منایا جائے گا5جنوری یوم حق خودارادیت کے دن بھارت کیخلاف جلسے جلوس ریلیاں احتجاجی مظاہرے کیے جائیںگے، اس دن شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور ان کی قومی عالمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا پانچ جنوری کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کی قرار دادیں منظور ہوئیں تھیں جن پر آج تک عمل درآمد نہ ہوا جو عالمی قوانین کو ہوا میں اڑانے کے مترادف ہے اس وقت بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے مختلف حربوں سے فوجی آپریشن کی تیاریوں میںمصروف ہے کبھی وہ ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے ذریعے فوجی اور سول انسانوں کا قتل عام کر تا آ رہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ اعلیٰ ظرفی اور عسکری قیادت نے برداشت کی انتہاء کر دی ہے ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدرچوہدری عبد المجید نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت،حریت قائدین کی نظر بندی،گرفتاریاں، آزادی پسندوں پر کالے قانون کا نفاذ نریندر مودی نے انتہاء کر دی ہے انہوںنے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو عزت نفس دے کر انقلا ب برپا ء کیا اور کشمیری عوام کی آزادی کا مقدمہ دنیا بھر کے ایوانوں میں بہادری سے لڑا۔

(جاری ہے)

اس لیے کشمیری عوام یوم حق خود ارادیت اور قائد کی سالگرہ قومی جذبوں سے منا کر سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہ جائیں گے۔ یوم حق خودارادیت کے روز سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے تحریک آزادی کیلئے منعقد پروگرامز میں ساری سیاسی جماعتیں بھرپور حصہ لیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے حریت پسند بہن بھائیوں اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے متفقہ پیغام دیا جا سکے۔ کارکن بھر پور تیاریوں کا آغاز کر کے مقدس مشن کی تکمیل میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔