بھارت منفی ہتھکنڈے کر رہا ہے،مودی سرکار دہشت مسلمانوں سے دشمنی کرر ہی ہے‘بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی‘ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں

میرپو ر کی سماجی و کاروباری وارث جاویدچوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 11 جنوری 2018 16:35

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) میرپو ر کی سماجی و کاروباری وارث جاویدچوہدری نے کہا ہے کہ بھارت منفی ہتھکنڈے کر رہا ہے،مودی سرکار دہشت مسلمانوں سے دشمنی کرر ہی ہے،بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، بھارت خطے میں ایٹمی جنگ کو طول دے رہا ہے،نریندر مودی کا کشمیر کو اٹوٹ انگ بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے،مسلم دشمنی کی بنیاد پر وزیر اعظم بننے والے وزیر اعظم اربوں روپے کے فنڈ دے کر بھی کشمیریوں کے دل بھی نہیں جیت سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاوارث جاویدچوہدری نے کہا کہ اگر بھارت میں اتنی غیرت ہے تو وہ کشمیر سے 7لاکھ فوج کو ہٹائے اس کے بعد الیکشن کروائے بھارت نے ہمیشہ منفی ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنائے رکھا۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ مظلوم و محکوم قوموں کو اپنے حق دلوانے کیلئے عالمی ادارے وجود میں آئے ہیں وہ ان مظلوموں کو اپنے حقوق دلوانے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو جب تک حل نہیں کرواتی اس خطے میں ایٹمی جنگ کے سائے اس وقت تک منڈلاتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی حق خوردادیت کا حق نہ ملا تو کنٹرول لائن روند ڈالیں گے۔