زرداری کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے ، شہباز شریف
عمران خان کے ٹوئیٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں،24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے، انکے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، زرداری کہتا ہے کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ حساب کیا لے گا،انہوں نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جلسہ عام سے خطاب
منگل 23 جنوری 2018 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، وہ دن رات جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان کے ٹوئیٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں،24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے، انہوں نے ساڑھے 4سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کام کئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ حساب کیا لے گا، ہم 2018کے الیکشن جیتنے کے بعد لیہ میں اسپیڈو بس لائیں گے، زرداری صاحب شیروانی پہن کر کہتے ہیں کہ کرپشن کا حساب لیں گے، یہ خدا کی قدرت ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے، آصف زرداری نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی ہسپتال، عمران خان کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، میں لیہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے بجلی کے منصوبوں کو آدھی قیمت پر لگایا، کیا یہ خدمت نہیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہزاروں واٹ بجلی پیدا کی، آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، ہم اگلے الیکشن میں پاکستان کو عظیم اور طاقتور ملک بنا دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.