پاکستان ایٹمی طاقت ہے ‘ وائٹ ہائوس پاکستان کو لونڈی نہ سمجھے ‘طالبان کا طعنہ دینے والا امریکہ طالبان کی پیداوار کمپنی ہے ‘جو ڈالر دے کر انسانی جانوں کا کھیل کھیل رہی ہے‘مسلم کانفرنس وائٹ ہائوس اور امریکی صدر کی دھمکیوں کی مذ مت کرتی ہے

مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری میرپور وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل کا بیان

بدھ 24 جنوری 2018 15:09

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان ایٹمی طاقت ہے ‘ وائٹ ہائوس پاکستان کو لونڈی نہ سمجھے ‘طالبان کا طعنہ دینے والا امریکہ طالبان کی پیداوار کمپنی ہے ‘جو ڈالر دے کر انسانی جانوں کا کھیل کھیل رہی ہے امریکہ کی ترئیاں امریکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے پناہ کردارادا کیا قصور واقعہ میں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جینس اور دیگر متعلقہ اداروں نے شب روز محنت سے مجرم تک پہنچا گیا حکمرانوں کا کام ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کو بہتری کی جانب گامزن کرتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ‘آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وائٹ ہائوس اور امریکی صدر کی دھمکیوں کی مذ مت کرتی ہے ‘ کابل ہوٹل کے واقعات زبردستی پاکستان پر تھوپنے کی اجازت نہیں دیں گے اقوام متحدہ وائٹ ہائوس کی بڑکوں کا نوٹس لے پاکستان نے دہشت گردی کی مد میں نہ صرف مالی بلکہ سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کیا پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری میرپور وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس نے دہشت گردی کی لہر کو ٹھنڈا کر نے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج پوری دنیا میں پاکستان کا اپنا مقام ہے سی پیک منصوبے کی تکلیف امریکہ کو ہضم نہیں ہو رہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا تن من جان ومال سب قربان کر نے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا شکور احمد مغل نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پراپرٹی ٹیکس کے نام پر تحریک آزادی کشمیر کو لوٹ مار کا زریعہ بنانے سے گریز کرئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں دوقومی نظریہ کو اجاگر کر نے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے کارکنان سر گرم عمل ہیں آنے والا دور پاکستانیوں کا ہے جس میں ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ ریاست جموں وکشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے ۔