مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کے ہاتھوں شوپیان میں نوجوانوں کے قتل کیخلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ
کشمیر کو ایک ذبح خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کسی کی زندگی محفوظ نہیں ، مشترکہ مزاحمتی قیادت
پیر 29 جنوری 2018 18:33
(جاری ہے)
دھرنے سے مزاحمتی رہنمائوں شوکت احمد بخشی، محمد رفیق شاہ اویسی اور ایڈوکیٹ یاسر دلال نے خطاب کیا۔
مقررین نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری قتل وغارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی سے قراردیا۔ ریلی میں مزاحمتی رہنمائوں بشیر احمد بٹ ایڈوکیٹ، مشتاق احمد صوفی، مختار احمد صوفی، ماسٹر شیخ محمد افضل،غلام رسول ڈار ایدھی،فاروق احمد سوداگر،رمیض راجہ،نور محمد کلوال،محمد صدیق ہزاری،عمر عادل ڈار، سراج الدین میر، اشفاق احمد خان،بشیر احمد کشمیری، محمد صدیق شاہ،بشیر احمد بویا ،عبدالرشید مغلو اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔دریں اثناء سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کو ایک ایسے ذبح خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاںنو جوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں،بزگوں اور خواتین کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں۔انہوںنے کہاکہ قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں شمالی کشمیر سے لیکر جنوبی کشمیر تک کئی خواتین بھارتی گولیوں کا نشانہ بنیںجن میں سے آج بھی دو معصوم بچیاں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ کئی بچے اور نوجوان بھی زخموں سے چور ہوکر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کو کشمیریوںکے خون کی ایسی لت لگ چکی ہے کہ شوپیان میں تین کشمیریوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردینے کے باوجود اُن کی پیاس نہیں بجھی اور اگلے ہی دن بندوقوں کے دہانے کھول کر مزید دو کشمیریوں کو شہید اورکئی دیگرکو زخمی کرکے ہسپتال پہنچادیاگیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے لہو کی اس ارزانی کیلئے بھارت نواز کشمیری سیاست دان براہ راست ذمہ دار ہیں کیونکہ یہی لوگ نام نہاداسمبلی کے ایوانوں میں جاکر وہ قوانین بناتے ہیں جو ودری پوش قاتلوں اور مجرموں کو کسی مواخذے سے استثناء فراہم کرتے ہیں اور انہیں کشمیریوں کا خون بہانے کا راستہ دکھاتے ہیں۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ بھارت اور اسکے گماشتے اپنی فوجی طاقت کوکشمیریوں کو قتل کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں جس کا واحد مقصد ان کی مزاحمت کو ختم کرنا ہے لیکن یہ ظالم اور جابر اس تاریخی حقیقت سے نابلد ہیں کہ فوجی طاقت اور ظلم کے بل پر عوامی تحاریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جبر کے ان ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت حصول منزل تک ہرصورت میں جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.