کشمیری ملت اسلامیہ کے محسن ہیں جو 70سال سے آزادی کے لیے میدان جہاد میں ہیں دنیا کی طویل ترین آزادی کی جدوجہد

کشمیری کررہے ہیں ،کشمیریوں نے 70سالوں میں ایک لمحہ کے لیے بھی ہندوستان کی غلامی کو تسلیم نہیں کیا جو آزادی کی نوید ہے ،جماعت اسلامی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے عشرہ یکجہتی کشمیر منا رہی ہے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا استقبالیہ سے خطاب

منگل 30 جنوری 2018 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ کشمیری ملت اسلامیہ کے محسن ہیں جو گذشتہ 70سال سے اپنی آزادی کے لیے میدان جہاد میں ہیں دنیا کی طویل ترین آزادی کی جدوجہد کشمیری کررہے ہیں ،کشمیریوں نے گذشتہ 70سالوں میں ایک لمحہ کے لیے بھی ہندوستان کی غلامی کو تسلیم نہیں کیا جو آزادی کی نوید ہے ،جماعت اسلامی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے عشرہ یکجہتی کشمیر منا رہی ہے تمام اضلاع اور حلقوں میں پروگرامات جاری ہیں بڑا پروگرام 5فروری کو کیا جائے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حریت کانفرنس کی طرف سے دیئے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام محمد صفی،فیض نقشبندی،محمود احمد ساگر،یوسف نسیم ،فاروق رحمانی ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی کا قیام 13جولائی 1974ء کو اس پس منظر میں لایا گیا کہ 13جولائی کو 22افراد نے آذان کی تکمیل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے واضح پیغام دے دیا تھا ،آزادکشمیر جماعت اسلامی کے بانی امیر کا تعلق بھی مقبوضہ کشمیر سے تھا اس لیے جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر ترجیح اول سمجھتی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی غلبہ اسلام اور کشمیر کی آزادی کے دو نکاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کو سر سبز رکھنے والے دریائوں میں ہمارے نوجوانوں کا خون شامل ہے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر کرکٹ کا میچ ہو یا کوئی اور تقریب ہو پاکستانی ترانہ سب سے پہلے چلایا جاتا ہے اس سے بڑھ کر اور پاکستانی ہونے کا کیا ثبوت کشمیری پیش کرسکتے ہیں پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتیبانی کی ہے حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے کشمیریوں کو گلہ ہے اس لیے جماعت اسلامی مطالبہ کررہی ہے کہ حکومت پاکستان ایک مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے جو صرف کشمیر کو اجاگر کرے ہم نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی کو اس کام کے وقف کیا ہوا ہے وہ تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اس موقع پر قائدین حریت نے جماعت اسلامی کے کردار کی تحسین کی اور کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں جماعت اسلامی آزادی کی منزل کے حصول تک ہمارے شانہ بشانہ رہے گی ۔