مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کاجموں میں دو حملہ آوروں کو مارگرانے کا دعویٰ

فوجی کیمپ پر حملے میں دوفوجی افسر ہلاک اور چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے

ہفتہ 10 فروری 2018 21:51

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں داخل ہونے والے دو حملہ آوروں کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سے پہلے مسلح حملہ آوروں نے بھارتی فوج کے دو افسروں کو ہلاک اور چھ اہلکاروں کو زخمی کردیاتھا۔ آخری اطلاعات آنے تک مسلح افراد اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورمزید حملہ آوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔