مقبوضہ کشمیر : فریڈم پارٹی کااسلام آبادمیں شہید ہونے والے نوجوانوں کوخراج عقیدت

حسیب درابو جیسے عناصر بھارت سے کشمیری قوم کی تذلیل کرنے کی تنخواہ لیتے ہیں

پیر 12 مارچ 2018 23:09

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میںڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حال ہی میںضلع اسلام آباد میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کشمیری نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور دوسری طرف حسیب درابو جیسے بھارت نواز سیاستدان تنازعہ کشمیر کے تاریخی حقائق کو جھٹلا نے کی کوشش کررہے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے مقدس مشن کی منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور حسیب درابو جیسے عناصر کے مکروہ عزام کو خاک میں ملادیں۔ترجمان نے کہاکہ حسیب درابو جیسے بھارت نواز سیاستدانوں کو کشمیری قوم کی تذلیل کرنے کی تنخواہ ملتی ہے اوریہ ننگ ملت لوگ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت انہی بے ضمیر لوگوں کو استعمال کرکے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کیخلاف منفی پروپیگنڈا کررہاہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ جد و جہد آزادی سے توجہ ہٹاکر اور تنازعہ کشمیر کے تاریخی حقائق پر پردہ ڈال کر اصل میں خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی تاریخی حقیقت ساری دنیا جانتی ہے اور بھارت کو ان کا استعمال کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے بھی شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :