مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین اور کشمیری نوجوان شہید

شہید نوجوانوںکی متعدد بار نماز جنازہ اد ا کی گئی

پیر 12 مارچ 2018 23:09

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں تین اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوںکو تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیاگیا۔نوجوانوں کی شناخت عیسی فاضلی، اویس شفیع اورسبزوار احمد صوفی کے طورپر ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں شہادتوں پر زبردست احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔شہادتوں پر سرینگر ، اسلام آباد اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ تمام دکانیں ، تجارتی مراکز اور سکول بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔

(جاری ہے)

کشمیر یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

انتظامیہ نے وادی کشمیر میں انٹر نیٹ اور ٹرین سروس معطل رکھی۔انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند رکھا جبکہ محمد یاسین ملک ،مختار احمدوازہ اور جاوید احمدمیر کو شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا۔ادھر ہزاروں افرادکرفیو اور دیگر پابندیوں کو توڑتے ہوئے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے موٹر سائیکلوں پراور پیدل صوفہ اور کوکرناگ پہنچے۔

نوجوانوںکی میتوں کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں انکے آبائی قبرستانوں میں لے جایاگیا۔ کوکرناگ میں شہید اویس شفیع کی چھ بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کٹھ پتلی وزیر خزانہ حسیب داربو کے حالیہ بیان کہ جموںوکشمیر ایک سیاسی نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔

فورم نے کہاکہ اس قسم کے جھوٹے بیانات مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل کرنے کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے جنیوا میں دنیا بھر کی سول سوسائٹی کے 500سے زائد نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی برادری کیلئے انتہائی تشویش کا باعث قراردیا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی37ویںاجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ کشمیر ی نمائندے سید فیض نقشبندی نے اس موقع پر خطاب میں کشمیر کے بارے میں عالمی ادارے کے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :