لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور دیگر پرعدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی عائد کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 16 اپریل 2018 14:40

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور دیگر پرعدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل۔2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف،ان کی بیٹی مریم نواز اور دیگر راہنماﺅں کی عدلیہ مخالف تقاریرکی نشریات پر عبوری پابندی عائد کردی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پیمرا کو 15روز میں درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کیخلاف نوازشریف کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اس امرکویقینی بنائیں کہ 15دن کے دوران توہین عدالت پرمبنی کوئی موادٹی وی چینلزپرنشرنہ ہو،عدلیہ مخالف تقاریرکی نشرواشاعت پرپابندی لگانے کے لئے ایک درجن سے زائد درخواستیں دائر ہوئی تھیں۔درخواستوں میں نوازشریف،مریم نواز،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوردیگرلیگی راہنماﺅں کوفریق بنایا گیاتھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت کا حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کی خود سخت مانیٹرنگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :