اپنے کہے پر قائم ہوں نوازشریف جیل جائیں گے، انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے،شیخ رشید احمد

منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا،میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 20:47

اپنے کہے پر قائم ہوں نوازشریف جیل جائیں گے، انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے، انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کو کسی حادثے کا ڈر ہے، انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تاخیر سے نومبرتک بھی ہوسکتے ہیںلیکن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔