سپریم کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے رولز نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پیر 16 اپریل 2018 23:12

سپریم کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے رولز نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے رولز نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت عدالت نے تمام صوبائی ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 203کے تحت ماتحت عدلیہ کے رولز بنانا ہائی کورٹس کی ذمہ داری ہے‘ رولز نہ بننے سے ریکارڈ ڈھونڈنے ، رکھنے کے حوالے سے سائلین اور خود ماتحت عدلیہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں‘ عدالت صوبائی ہائی کورٹس سے وضاحت طلب کرے۔

بعدازاں عدالت نے تمام صوبائی ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :