وزیراعلیٰ پنجاب کی کرم نوازیاں ، من پسند لوگوں کو 65،65 لاکھ روپے کی گاڑیاں دے دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل اپریل 11:35

وزیراعلیٰ پنجاب کی کرم نوازیاں ، من پسند لوگوں کو 65،65 لاکھ روپے کی گاڑیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ ہمارے ملک میں زکوٹا جنوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صاف پانی منصوبے میں ایک کیپٹن عثمان نامی شخص ہیں، جب ماڈل ٹاؤن میں قتل عام ہوا تو یہ اس وقت ڈپٹی کمشنر تھے، ان سے عدالت میں پوچھا گا کہ آپ کے پاس کون سی گاڑی تھی جس پر پتہ چلا کہ انہوں نے 65 لاکھ روپے کی گاڑی رکھی ہوئی ہے، اور 4 بلین روپے خرچ ہونے کے باوجود صاف پانی کی ایک بوند تک لوگوں کو نہیں دی گئی۔ شہباز شریف نے 3 سی ای و کو بھی 65،65 لاکھ روپے کی گاڑیاں لے کر دی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: