داعش متنازع علاقوں میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے،عراقی فوج کا انتباہ

مذکورہ علاقوں میں جنگجوئوں کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی گئی،وزیرپیشمرگہ فورس کی امریکی وفد سے ملاقات

منگل 17 اپریل 2018 11:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) عراق کے صوبہ کٴْردستان کی سرکاری فوج پیشمرگہ نے خبردار کیا ہے کہ کردستان اور بغداد کے درمیان متنازع علاقوں پر شدت پسند گروپ داعش ایک بار پھر فعال ہو رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وفد سے ملاقات میں پیشمرگہ فورس کے وزیر کریم سنجاری نے کہا کہ اربیل اور بغداد کے درمیان متنازع سمجھے جانے والے علاقوں میں داعش ایک بار پھر خود کو منظم کررہی ہے۔

حالیہ دنوں میں داعش کے جنگجوؤں کی ان علاقوں میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عراق کے صوبہ کردستان اور بغداد کے درمیان بعض علاقوں کو متنازع خیال کیا جاتا ہے۔ متنازع علاقوں میں وہ مقامات شامل ہیں جنہیں عراقی فوج نے ستمبر2017ء کے دوران کردستان کی علاحدگی کے اعلان کے بعد کارروائی کر کے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ کردستان ان علاقوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ کریم سنجاری کا اشارہ بھی انہی علاقوں کی جانب تھا۔کرد ذرائع ابلاغ کے مطابق سوموار کے روز پیشمرگہ فورس کے اعلیٰ حکام کا ایک اجلاس بھی ہوا جس میں بعض علاقوں میں داعش کی بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :