انڈیا امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی کا عکاس ہے ‘امریکی اشاروں پے چلنے والی افغان حکومت سب ہی پاکستان دشمنی میں پاگل ہو گئے ہیں ‘شہ رگ پاکستا ن کو غلیظ دشمن نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے ‘آئے روز مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہے

انصارلامہ جموں و کشمیرکے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کا بیان

منگل 17 اپریل 2018 15:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) انصارلامہ جموں و کشمیرکے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کہا ہے کہ انڈیا امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی کا عکاس ہے اور امریکی اشاروں پے چلنے والی افغان حکومت سب ہی پاکستان دشمنی میں پاگل ہو گے ہیں جب کے شہ رگ پاکستا ن کو ایک غلیظ دشمن نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے آئے روز مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہے اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کے معصوم بچیوں کے ساتھ بدفعلی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ پاکستان کے نوجوانوں کو اب بیدار ہونا پڑے گا کیو نکہ 70سال سے کشمیری پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیریوں نے اپنی دو نسلیں دفاع پاکستان کیلے قربان کر دی ہیں آج بھی کشمیر میں کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو اس کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلے مجاہدین کشمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے میدان عمل میں آکر مجاہدین کشمیر کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے کشمیر کی پاک دھرتی کو انڈین ناپاک فوج سے پاک کر دیں انہو ں نے کہا اس وقت تکمیل پاکستان کی جنگ مقبوضہ کشمیر میں لڑی جارہی ہے 7لاکھ بزدل فوج کے نرغے میں بھی کشمیری پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں انہوں نے کہا کشمیری 70سال سے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں ہمیں بھی چاہئے کے ہم اپنے بھائیوں کی امداد کریں